ابنا: عراقی وزارت داخلہ کےترجمان سعد معین نے ان رپورٹوں کو بےبنیاد اور افواہ قراردیا ہے کہ شام، عراقی فوج کے مکمل کنٹرول میں اپنے کیمیاوی ہتھیارعراق پہنچارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبر شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی جانب سے پھیلائي گئی ہے۔قابل ذکرہے مغرب کی بعض نیوز ایجنسیوں اور ذرائع ابلاغ نے شام کے دہشتگردوں کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ شام اپنے کیمیاوی ہتھیار عراق اور لبنان منتقل کررہا ہے۔...../169
14 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463247
عراق کی وزارت داخلہ نے ان رپورٹوں کی سختی سے تردید کی ہےکہ شام نے اپنے کیمیاوی ہتھیارعراق پہنچا دئیے ہیں۔